ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں وکشمیرحکومت کی گلے کی ہڈی بنے مسرت عالم کو ملی ضمانت، رہائی پر سوالیہ نشان؟

جموں وکشمیرحکومت کی گلے کی ہڈی بنے مسرت عالم کو ملی ضمانت، رہائی پر سوالیہ نشان؟

Fri, 20 Jan 2017 21:36:29  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 20جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تقریباََ 20 سال جیل میں رہنے کے بعد علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم بھٹ کو ایک بار پھر عدالت نے رہائی کا حکم دیاہے۔حریت کانفرنس کے رہنما اور مسلم لیگ کے صدر مسرت کو ضمانت تو مل گئی ہے لیکن اس کے آثار کم ہی ہے وہ جیل سے رہا ہو پائے،کیونکہ اب تک یہ ہوتا آیا ہے کہ ریاست کی پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کی حکومت اسے کسی نہ کسی صورت میں ملزم بنا کر اس کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیتی ہے۔سری نگر کے مجسٹریٹ کی عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا ہے لیکن ابھی تک اسے رہا نہیں کیا گیا ہے۔مسرت عالم حکومت مخالف مظاہروں کے سبب سال 2010سے جیل سے اندرباہر ہوتے رہے ہیں۔اس کے خلاف 50مقدمات درج کئے گئے تھے اور 35بار سے زیادہ پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)لاگوکیاجاچکاہے۔حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں رہا ہوکر مسرت عالم مخلوط حکومت کے لئے گلے کی ہڈی نہ بن جائے۔مسرت عالم کو 2010میں کشمیر وادی میں تشدد کے بعد پبلک سیفٹی قانون (پی ایس اے)کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔اس پر ہندوستان مخالف پر تشدد احتجاج کرنے کا بھی الزام ہے۔ریاست میں عوامی تحفظ کے لئے خطرہ ہونے اور بحران پیدا کرنے کے الزامات میں عالم 6 سال سے مسلسل سلاخوں کے پیچھے ہے۔مسرت عالم کو علیحدگی پسند حریت رہنما سعید علی شاہ گیلانی کا بے حد قریبی سمجھا جاتا ہے۔اب ایک بار پھر اب رہائی کے بعد یہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک کی کمان اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو کشمیر میں خوفناک تباہی آنے کی فکر سب کو ستانے لگی ہے۔
 


Share: